0
Friday 13 Oct 2017 22:50

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران نیوکلیئر ڈیل کی توثیق کرنے سے انکار، سعودی عرب اور اسرائیل کیجانب سے امریکی اقدام کا خیرمقدم

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران نیوکلیئر ڈیل کی توثیق کرنے سے انکار، سعودی عرب اور اسرائیل کیجانب سے امریکی اقدام کا خیرمقدم
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوری ایران کو ایک جنونی حکومت قرار دیتے ہوئے ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی جوہری معاہدے کو جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاہدے کے حوالے سے معاملات کو کانگریس میں بھیج دیں گے اور اتحادیوں سے بھی مشاورت کریں گے۔ انہوں نے ایران کو دہشت گردی کی معاونت کرنے کا الزام دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی حکومت کو جوہری ہتھیاروں تک پہنچ سے روکیں گے۔ دوسری جانب عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کے 2015ء کے معاہدے پر مکمل عمل کر رہا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ معاہدہ بہت آسان تھا اور ایران کو توسیع کے لئے بڑی حد تک اجازت دی گئی تھی، جبکہ عالمی انسپکٹرز کو خوفزدہ کیا گیا۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران قتل، تباہی اور افراتفری پھیلا رہا ہے اور معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے پاس کسی بھی وقت معاہدے کو ختم کرنے کا استحقاق ہے۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ امریکی تاریخ کے بدترین معاہدوں میں سے ایک تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے ایران کے حوالے سے ٹرمپ کے تازہ بیان کی حمایت کی ہے۔ یاد رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں امریکہ سمیت چھ عالمی طاقتوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ایران کے ساتھ یورینیم افزودگی کا معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بدلے میں ایران پر پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پالیسی کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 1979ء میں تہران میں امریکی سفارتخانہ کے واقعہ کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ ایران مشرق وسطٰی دہشت گرد نیٹ ورکس کو سپورٹ کر رہا ہے۔ ایران سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی ہے۔ ایران جوہری ڈیل سے دستبردار نہیں ہو رہے، تاہم تہران کے ساتھ جوہری معاہدہ کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں، اس حوالے سے فیصلہ کانگرس کرے گی۔ دوسرے ممالک کہہ رہے ہیں کہ ایران جوہری ڈیل کی پاسداری کر رہا ہے۔ ایران کے اقدامات کے مخالف ہیں۔ ایران کی جانب بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث پابندیاں عائد کی گئی تھیں، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے امریکہ کا بدترین فیصلہ تھا۔ جوہری معاہدے سے ایرانی رہنماﺅں کو لائف لائن ملی۔ اقدامات کر رہے ہیں، تاکہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔ معاہدے کے تحت ایران جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوا۔ ایرانی پاسداران انقلاب پر پابندی عائد ہوگی۔ ایران پاسداران انقلاب دہشت گردوں کی معاونت کر رہا ہے۔ ایران جوہری ڈیل کی روح کے مطابق عمل نہیں کر رہا۔ ایران کا جوہری ہتھیاروں تک رسائی کا راستہ روکیں گے۔ ایران کی جوہری سرگرمیوں کو روکنا ضروری ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ظلم کے شکار ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 676384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش