0
Saturday 14 Oct 2017 11:00

کراچی کا موسم آج بھی گرم رہیگا، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

کراچی کا موسم آج بھی گرم رہیگا، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہے گا، تاہم گزشتہ 4 روز والی شدت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 4 روز سے سورج نے کراچی پر قہر برسایا ہوا تھا اور شہری سخت گرمی کی لپیٹ میں تھے، ہوا میں نمی کے تناسب میں زیادتی اور سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث شدید گرمی اور حبس نے لوگوں کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا تھا، جبکہ کے الیکٹرک نے بھی شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے سونے پہ سہاگہ والا کام کیا تھا، کئی کئی گھنٹوں تک ہونے والی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا عذاب بنا دیا تھا، شہر میں ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوگیا تھا، تاہم محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا، تاہم گزشتہ 4 روز والی شدت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ جنوب مغربی علاقوں کی جانب سے چلنے والی ہلکی ہواؤں کے باعث موسم قدرے بہتر ہو گیا ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 676453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش