QR CodeQR Code

امریکی صدر کی تقریر ہرزہ سرائی اور جھوٹ کا پلندہ ہے، ایرانی قوم نے اب تک کسی طاقت کے سامنے سرتسلیم کیا ہے اور نہ آئندہ کریگی، حسن روحانی

14 Oct 2017 09:38

ایرانی صدر نے گذشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توہین آمیز تقریر اور ایران مخالف بے بنیاد الزامات کے جواب میں قومی ٹیلی ویژن سے براہ راست خطاب میں ایران کیخلاف ہرزہ سرائی کا ٹھوس، منطقی اور مدبرانہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے کیونکہ امریکہ کی تاریخ سنگین، ہولناک اور وحشیانہ جرائم سے پر ہے اور ایرانی قوم نے اب تک کسی بھی طاقت کیخلاف سر تسلیم خم نہیں کیا اور نہ ہی سر تسلم خم کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہرزہ سرائی اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ ایرانی صدر نے گذشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توہین آمیز تقریر اور ایران مخالف بے بنیاد الزامات کے جواب میں قومی ٹیلی ویژن سے براہ راست خطاب میں ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کا ٹھوس، منطقی اور مدبرانہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے کیونکہ امریکہ کی تاریخ سنگین، ہولناک اور وحشیانہ جرائم سے پر ہے اور ایرانی قوم نے اب تک کسی بھی طاقت کے خلاف سر تسلیم خم نہیں کیا اور نہ ہی سر تسلم خم کرے گی۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ہرزہ سرائیوں سے واضح ہوگیا کہ انتخابی مہم کے دوران جو سوچ ٹرمپ کی تھی اس سے کہیں زیادہ جوہری معاہدہ مضبوط ہے، کہا کہ ایرانی قوم اور جوہری معاہدے کے خلاف سازشوں میں امریکہ ماضی سے زیادہ تنہائی کا شکار ہوا ہے۔

ایرانی صدر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف ہرزہ سرائیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ایران کا عظیم اور طاقتور ادارہ ہے، جس کا مقصد ملکی دفاع کو یقینی بنانے کے علاوہ خطے کے مظلوم اقوام کے برابر کھڑا ہونا اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کرنا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے، ان دہشتگردوں کے خلاف جن کے بارے میں ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ داعش کو وجود میں لانے میں امریکی حکومت کا ہاتھ ہے۔ واضح رہے کہ کل رات امریکی صدر نے ایران کے خلاف پالیسی بیان میں ایران پر ایک بار پھر من گھڑت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ امریکی تاریخ کا بدترین معاہدہ تھا، جسے اب ختم ہونا چاہئیے۔


خبر کا کوڈ: 676513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/676513/امریکی-صدر-کی-تقریر-ہرزہ-سرائی-اور-جھوٹ-کا-پلندہ-ہے-ایرانی-قوم-نے-اب-تک-کسی-طاقت-کے-سامنے-سرتسلیم-کیا-نہ-آئندہ-کریگی-حسن-روحانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org