0
Saturday 14 Oct 2017 20:28
پنجاب میں ہمیں مقبوضہ کشمیر جیسے حالات کا سامنا ہے، ہمیں مذہبی آزادی جیسے آئینی و قانونی حق سے محروم کیا جا رہا ہے

جناحؒ کے پاکستان کو انتہاء پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے، علامہ مختار امامی

پاکستان میں بسنے والے تمام پاکستانی متحد ہیں، دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے
جناحؒ کے پاکستان کو انتہاء پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ نواز لیگ سیاست بچانے کیلئے ریاست کو داوُ پر لگانے سے باز رہے، لیگی حکومت فرقہ واریت کو ہوا دے کر دشمن کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے، پنجاب میں دہشتگردوں کا سب سے بڑا سہولت کار رانا ثناء اللہ ہے، پنجاب میں کالعدم شدت پسندوں کو اب بھی پنجاب حکومت کے وزیر قانون کی آشیرباد حاصل ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں اب بھی شدت پسند پولیس پر دباوُ ڈال کر مخالف مسالک کیخلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کروانے میں مصروف ہیں، پنجاب پولیس انتہاء پسندوں کیساتھ مل کر فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والوں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے، آئی جی پنجاب ان واقعات کا نوٹس لیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سولجر بازار میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ پنجاب میں آپریشن ردالفساد کے باوجود انتہاء پسندوں کی کھل کر مخالفین کیخلاف جھوٹی کارروائیاں لمحہ فکریہ ہے، پنجاب میں انتہاء پسندوں کیخلاف کارروائی کاغذوں اور رپورٹس کے حد تک محدود ہے۔

علامہ مختار امامی نے کہا کہ کالعدم شدت پسند گروہ اُسی طرح متحرک ہے، ملت تشیع کیخلاف اس محرم میں درجنوں ایف آئی آرز درج ہوئیں، پنجاب میں ہمیں مقبوضہ کشمیر جیسے حالات کا سامنا ہے، ہمیں مذہبی آزادی جیسے آئینی و قانونی حق سے محروم کیا جا رہا ہے، دہشتگردوں کیساتھ بیلنس پالیسی کے تحت ہمارے درجنوں علماء اور نوجوانان تاحال غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے جن جن صوبوں میں نواز لیگ کی حکمرانی ہے، ملت جعفریہ وہاں مظالم کا شکار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان شاء اللہ جناح کے پاکستان کو انتہاء پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے، قیام پاکستان سے اب تک ملکی سالمیت و بقا کیلئے ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں، ان شاء اللہ دفاع پاکستان کیلئے بھی ہم اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام پاکستانی متحد ہیں اور دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 676569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش