0
Saturday 14 Oct 2017 21:35

آج ہر ایرانی مرد و عورت اور پیر و جوان پاسداران انقلاب اسلامی ہے، جواد ظریف

آج ہر ایرانی مرد و عورت اور پیر و جوان پاسداران انقلاب اسلامی ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ آج ہر ایرانی مرد و عورت اور پیر و جوان پاسداران انقلاب اسلامی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے مخاصمانہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہر ایرانی، پورے عزم کے ساتھ ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، جو جارحیت اور تشدد کے مدمقابل ڈٹے ہوئے ہیں اور ایران و علاقے کا دفاع کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعے کی شب ایٹمی سمجھوتے اور ملت ایران کے خلاف ہرزہ سرائی اور بےبنیاد الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ایران جامع ایٹمی سمجھوتے کی روح کی پابندی نہیں کر رہا ہے۔
امریکی صدر نے ایران پر دہشتگردی کا بے بنیاد الزام عائد کیا اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی عراق و شام میں داعشی تکفیری دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ میں ان ملکوں کی حکومتوں کی درخواست پر مشاورت فراہم کر رہی ہے اور امریکہ کی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 676633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب