QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم نے 2018ء کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

15 Oct 2017 10:24

لاہور میں سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ کے اختیارات مرکزی سیاسی کونسل کے پاس ہونگے۔ اجلاس میں سنٹرل پنجاب میں امیدواروں کے کوائف کا بھی جائزہ لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے 2018ء کے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جنرل ورکرز اجلاس کے بعد منتخب حلقوں میں امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی کونسل کے اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی، آصف رضا ایڈووکیٹ، سید محسن شہریار، سید حسن کاظمی، سید حسین زیدی، رائے ناصر علی، رانا ماجد علی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ کے اختیارات مرکزی سیاسی کونسل کے پاس ہونگے۔ اجلاس میں سنٹرل پنجاب میں امیدواروں کے کوائف کا بھی جائزہ لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 676663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/676663/ایم-ڈبلیو-نے-2018ء-کے-عام-انتخابات-میں-حصہ-لینے-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org