QR CodeQR Code

خود مختار ریاستوں کے معاملات میں سوچے سمجھے بغیر مداخلت سے صرف افراتفری پھیلتی ہے

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دہرا معیار اور خفیہ ایجنڈا نہیں ہونا چاہیئے، پیوٹن

15 Oct 2017 08:54

سینٹ پیٹرز برگ میں انٹرپارلیمنٹری یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کسی کے سیاسی مفاد کیلئے انتہاء پسندوں کو استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ ملکر اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر لڑی جانی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دہرے معیار کے بغیر لڑی جانی چاہیے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خفیہ ایجنڈا نہیں ہونا چاہیے۔ سینٹ پیٹرز برگ میں انٹرپارلیمنٹری یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی کے سیاسی مفاد کے لئے انتہاء پسندوں کو استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ مل کر اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر لڑی جانی چاہیے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ خود مختار ریاستوں کے معاملات میں سوچے سمجھے بغیر مداخلت سے صرف افراتفری پھیلتی ہے، ایسی مداخلت سے مشرق وسطٰی اور شمالی افریقا کے ممالک میں عدم استحکام پیدا ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں کے معاملات میں مداخلت سے کشیدگی میں اضافہ اور دہشت گردی کا خطرہ بڑھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 676736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/676736/دہشتگردی-کیخلاف-جنگ-میں-دہرا-معیار-اور-خفیہ-ایجنڈا-نہیں-ہونا-چاہیئے-پیوٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org