0
Sunday 15 Oct 2017 16:56

نواز شریف پارٹی صدر تو بن گئے لیکن وزیراعظم کبھی نہیں بن سکیں گے، خورشید شاہ

نواز شریف پارٹی صدر تو بن گئے لیکن وزیراعظم کبھی نہیں بن سکیں گے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف دوبارہ پارٹی صدر تو بن گئے مگر میں نہیں سمجھتا وہ پھر وزیراعظم بن سکیں گے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کسی صورت قرضوں پر نہیں چل سکتی، معیشت کا سب سے اہم حصہ ریاست کا استحکام ہے اور ملک میں استحکام معیشت کی بہتری سے آتا ہے، حکومت مستحکم نہیں ہوگی تو بڑا نقصان ہوتا ہے، ادارے کمزور ہوں گےتو سسٹم کمزور ہوگا جبکہ اداروں کے تصادم سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی کوتاہیوں کو سامنے لانا ہے، جمہوری تقاضے پارلیمنٹ میں پورے کرنے کی کوشش کی، حکومت کی مدت 4 سال ہوتی تو یہ مشکلات نہیں ہوتیں۔ معیشیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ہماری درآمدات اور برآمدات پہلے کہاں تھیں اور اب کہاں ہیں، پاک فوج بھی اسٹیک ہولڈر ہے، معیشت پر بات کرنا اس کا بھی حق ہے جبکہ عام آدمی کا بھی حق بنتا ہےکہ معیشت پر بات کرے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے، صحت سے متعلق اصلاحات لائیں گے، سندھ حکومت نے 5 ہزار نئے ڈاکٹر بھرتی کئے، سندھ میں اسپتال بنائے جا رہے ہیں، ان کاموں کیلئے 8 ،10 سال اور چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف دوبارہ پارٹی صدر تو بن گئے مگر میں نہیں سمجھتا وہ پھر وزیراعظم بن سکیں گے اور ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 676757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش