0
Sunday 15 Oct 2017 20:23

پختونخوا حکومت کیجانب سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں سینئر سٹیزن وارڈقائم کرنیکی ہدایات

پختونخوا حکومت کیجانب سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں سینئر سٹیزن وارڈقائم کرنیکی ہدایات
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے الگ کاؤنٹر اور وارڈز قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سیکرٹری صحت کی جانب سے ہسپتالوں کے سربراہوں اور ڈی ایچ اوز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سینئر سٹیزن ایکٹ 2014ء صوبے بھر میں لاگو ہے لہٰذا قانون کے تحت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں بزرگ شہریوں کو ادویہ اور علاج کے اخراجات میں بھی رعایت دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز محکمہ صحت کی جانب سے صوبے کے تمام تدریسی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ جن ہسپتالوں کے پاس الگ وارڈز کی گنجائش نہیں وہاں پر بستر مختص کئے جائیں اور او پی ڈی میں ان کیلئے الگ کاؤنٹر قائم کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 676785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش