0
Sunday 15 Oct 2017 21:34

ناموس رسالت میں رتی برابر تبدیلی برداشت نہیں کریں گے، شرکاء آل پارٹیز کانفرنس

ناموس رسالت میں رتی برابر تبدیلی برداشت نہیں کریں گے، شرکاء آل پارٹیز کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ عقیدہ ختم نبوت پر ہمارا ایمان ہے، ناموس رسالت میں زرا برابر بھی تبدیلی برداشت نہیں کریں گے، ختم نبوت کے حلف نامہ میں حکومت نے کسی بھی قسم کی ترمیم کی کوشش کی تو راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے دفتر تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ پر منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کی صدارت وفاق المدارس کے ناظم اعلی قاری محمد حنیف جالندھری نے کی، اس موقع پر اے پی سی میں شامل رہنماؤں کی مشاورت سے قراردادیں منظور کی گئیں کہ وفاقی و صوبائی وزراء قانون کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا جا ئے، سپریم کورٹ ختم نبوت کے حلف نامہ میں ترمیم کرنے و الے ذمہ داروں کو سزا دینے کے سلسلے میں جے آئی ٹی تشکیل دے، جو اس سازش کا سراغ لگائیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جا سکے، اے پی سی میں مولانا عزیز الرحمن جالندھری، محمد ایوب مغل، ڈاکٹر اکمل مدنی، سید علی رضا گردیزی، علامہ خالد محمود ندیم، الحاج شفقت حسنین بھٹہ، آصف محمود اخوانی، سلطان محمود ملک، چوہدری ذوالفقار سدھو ایڈووکیٹ، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، عظیم الحق پیرزادہ، مخدوم سید عباس رضا مشہدی، علامہ عبدالحق مجاہد، علامہ انوار الحق مجاہد، شیخ محمد یونس، قاری عمر عثمان مدثر، پروفیسر عبدالماجد وٹو، ظفر اقبال پنیاں، شیخ محمد عمر، میاں عبدالمجید عاربی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قاری محمد حنیف جالندھری نے مزید کہا کہ اگر وزیر قانون کو اس بارے پتہ نہیں ہوگا تو پھر کس کو پتہ ہوگا۔ قادیانی اپنے عبادت خانہ کو مسجد کا نام نہ دیں، قادیانیوں کو اقلیت بارے سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کے دور میں اسمبلی میں تاریخی فیصلہ ہوا تھا، جس میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف نے ملکر ان کو اقلیت قرار دیا تھا یہ کسی ڈکٹیٹر کا فیصلہ نہیں تھا۔ حکمران کوئی ایسا اقدام نہ کریں کہ جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی کی فضا پھیلے، ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں گے، جبکہ اس موقع پر اے پی سی میں شامل دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر ختم نبوت تحریک کا قاری محمد حنیف جالندھری کو کوآرڈینیٹر منتخب کیا۔
خبر کا کوڈ : 676815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش