QR CodeQR Code

امریکا سے سب سے زیادہ چندہ لینے والا عمران خان آج انکے خلاف باتیں کر رہا ہے، وزیر اطلاعات سندھ

15 Oct 2017 21:49

چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کندھے سے تولیہ اتار کر بات کیا کریں، زانی اور جواری کو ایمانداری کی باتیں زیب نہیں دیتی، عمران خان ذاتیات پر حملے کرکے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں، جو شخص گھر نہ چلا سکے وہ ملک کیسے چلائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کندھے سے تولیہ اتار کر بات کیا کریں، زانی اور جواری کو ایمانداری کی باتیں زیب نہیں دیتی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جواری عمران خان کو دور سے دیکھ کر پہچان لیتے ہیں کہ یہ جواری ہے، عمران خان ذاتیات پر حملے کرکے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں، جو شخص گھر نہ چلا سکے، وہ ملک کیسے چلائے گا، عمران خان کرپٹ باپ کا کریکٹر لیس بیٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے سب سے زیادہ چندہ لینے والا عمران خان آج انکے خلاف باتیں کر رہا ہے، عمران نیازی کی سب سے بڑے چندے کی پیٹی امریکا میں ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کے اعمال انکے چہرے کے مکروہ ہونے سے ظاہر ہیں، ماضی کے عمران اور موجودہ عمران کی شکل میں زمین آسمان کا فرق ہے، عمران خان کے چہرے کی پھٹکار انکے زانی اور جواری ہونے کی غمازی ہے۔


خبر کا کوڈ: 676819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/676819/امریکا-سے-سب-زیادہ-چندہ-لینے-والا-عمران-خان-آج-انکے-خلاف-باتیں-کر-رہا-ہے-وزیر-اطلاعات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org