0
Sunday 15 Oct 2017 23:58

دہشتگردی کے سرطان کا علاج فقط قومی اتحاد و ہم آھنگی سے ہی ممکن ہے، بلاول بھٹو

دہشتگردی کے سرطان کا علاج فقط قومی اتحاد و ہم آھنگی سے ہی ممکن ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرم ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں افسران و سپاہیوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گذر رہا ہے، کیونکہ دہشتگردی سرطان کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے سرطان کا علاج فقط قومی اتحاد و ہم آھنگی سے ہی ممکن ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کیلئے بلند درجات کی دعا اور لواحقین سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ آج کرم ایجنسی کے علاقے پاک افغان خرلاچی بارڈر کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید، جبکہ 3 زخمی ہوئے، جو سرچ پارٹی کا حصہ تھے اور امریکی کینیڈین شہریوں کے اغوا میں ملوث دہشتگردوں کو تلاش کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 676836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش