QR CodeQR Code

کراچی کو آج 40 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکے گا

16 Oct 2017 12:44

واٹر بورڈ کے مطابق آج صبح 6 سے شام 6 بجے تک دھابیجی گھارو سرکٹ کی بجلی بند رہے گی، بجلی کی عدم فراہمی سے دھابیجی و گھارو پمپنگ اسٹیشن بھی متاثر ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو آج 40 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکے گا، صبح 6 سے شام 6 بجے تک بجلی کی بندش کی وجہ سے دھابیجی اور گھارو پمپنگ اسٹیشنز بند رہیں گے۔ ترجمان واٹر بورڈ کی شہریوں کیلئے بری خبر میں کہا گیا کہ آج کراچی شہر کو 350 سے 400 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکے گا اور پانی کی اس کمی سے شہر کے تمام علاقے متاثر ہوں گے۔ واٹر بورڈ کے مطابق آج صبح 6 سے شام 6 بجے تک دھابیجی گھارو سرکٹ کی بجلی بند رہے گی، بجلی کی عدم فراہمی سے دھابیجی و گھارو پمپنگ اسٹیشن بھی متاثر ہوں گے۔ ترجمان واٹر بورڈ کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک اور این ٹی ڈی سی نے 3 دن 12، 12 گھنٹے بریک ڈاؤن کی اجازت مانگی تھی، تاہم شہریوں کے مفاد میں صرف ایک دن 12 گھنٹے کیلئے شٹ ڈاؤن کی اجازت دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 676923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/676923/کراچی-کو-ا-ج-40-کروڑ-گیلن-پانی-فراہم-نہیں-کیا-جا-سکے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org