QR CodeQR Code

پشاور کے علاقے تہکال اور شاہین ٹاؤن میں ڈینگی وائرس میں کمی آئی ہے، عالمی ادارہ صحت

16 Oct 2017 16:50

رپورٹ کیمطابق اگست میں جن 882 گھروں کا سروے کیا گیا تھا اس میں 50 فیصد سے زائد گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی سامنے آئی تھی، جبکہ حالیہ رپورٹس میں یہ شرح 11 فیصد ہے، اس کمی کی بڑی وجہ ضلعی انتظامیہ کیجانب سے ان علاقوں میں چلائی گئی مہم ہے جسکے دوران 1 لاکھ 60 ہزار گھروں میں سپرے جبکہ 60 ہزار گھروں سے لاروا کا خاتمہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت نے پشاور کے ڈینگی سے متاثرہ علاقوں تہکال اور شاہین ٹاؤن کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق ان علاقوں میں ڈینگی وائرس میں واضح کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں جن 882 گھروں کا سروے کیا گیا تھا اس میں 50 فیصد سے زائد گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی سامنے آئی تھی جبکہ حالیہ رپورٹس میں یہ شرح 11 فیصد ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کمی کی بڑی وجہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان علاقوں میں چلائی گئی مہم ہے جس کے دوران 1 لاکھ 60 ہزار گھروں میں سپرے جبکہ 60 ہزار گھروں سے لاروا کا خاتمہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ امسال صوبہ بھر میں ڈینگی کے باعث 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن کی اکثریت کا تعلق تہکال، شاہین ٹاؤن اور آس پاس کے علاقوں سے ہے۔ دوسری جانب ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس جاں لیوا بیماری سے متاثر بھی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 676971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/676971/پشاور-کے-علاقے-تہکال-اور-شاہین-ٹاؤن-میں-ڈینگی-وائرس-کمی-آئی-ہے-عالمی-ادارہ-صحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org