0
Monday 16 Oct 2017 19:41

ای علاج، مانسہرہ میں پہلے ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح

ای علاج، مانسہرہ میں پہلے ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے آن لائن علاج معالجے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا، جس کے تحت دیگر شہروں میں بیٹھے ڈاکٹرز مریضوں کا آن لائن چیک اپ کر سکیں گے۔ ای علاج منصوبے کے تحت مانسہرہ میں پہلے ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دوردراز علاقوں کے مریض سنٹر لائے جائیں گے جو ایک کنٹرول روم کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنٹر آنے کے بعد پشاور یا دیگر بڑے شہروں میں بیٹھے ڈاکٹرز ان مریضوں کا آن لائن چیک اپ کریں گے۔ شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ منصوبہ صوبائی حکومت اور آئی بورڈ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے اور یہ ای گورننس پروگرام کا حصہ ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق منصوبے کا مانسہرہ میں آزمائشی بنیادوں پر آغاز کیا گیا ہے جس کی کامیابی کے بعد اسے دیگر بڑے شہروں تک توسیع دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 677036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب