QR CodeQR Code

ای علاج، مانسہرہ میں پہلے ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح

16 Oct 2017 19:41

شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ منصوبہ صوبائی حکومت اور آئی بورڈ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے اور یہ ای گورننس پروگرام کا حصہ ہے، سنٹر میں آئے مریضوں کا آن لائن چیک آپ پشاور یا دیگر بڑے شہروں میں بیٹھے ڈاکٹرز کرسکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے آن لائن علاج معالجے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا، جس کے تحت دیگر شہروں میں بیٹھے ڈاکٹرز مریضوں کا آن لائن چیک اپ کر سکیں گے۔ ای علاج منصوبے کے تحت مانسہرہ میں پہلے ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دوردراز علاقوں کے مریض سنٹر لائے جائیں گے جو ایک کنٹرول روم کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنٹر آنے کے بعد پشاور یا دیگر بڑے شہروں میں بیٹھے ڈاکٹرز ان مریضوں کا آن لائن چیک اپ کریں گے۔ شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ منصوبہ صوبائی حکومت اور آئی بورڈ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے اور یہ ای گورننس پروگرام کا حصہ ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق منصوبے کا مانسہرہ میں آزمائشی بنیادوں پر آغاز کیا گیا ہے جس کی کامیابی کے بعد اسے دیگر بڑے شہروں تک توسیع دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 677036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/677036/علاج-مانسہرہ-میں-پہلے-ٹیلی-میڈیسن-سنٹر-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org