QR CodeQR Code

بیروزگاری اور لاقانونیت حکومت کے تحفے ہیں، مک مکا کی سیاست سے ملک کنگال ہو چکا ہے، امجد علی خان

16 Oct 2017 20:42

میانوالی میں میڈیا تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دے رہی ہیں، تحریک انصاف ہی دونوں جماعتوں کا گٹھ جوڑ توڑے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرسودہ نظام سے جان چھڑانے کا وقت آ گیا، نوجوان آگے بڑھیں اور عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ اس کرپٹ نظام سے نجات حاصل کی جا سکے۔ میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء نے کہا کہ 28 اکتوبر کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، کارکن عمران خان کا تاریخی استقبال کر کے ثابت کر دیں گے کہ میانوالی تحریک انصاف کا قلعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی میں جلسے کے بعد کامیابیوں کے نئے سفر کا آغاز ہو گا، موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انکا کہنا تھا کہ بیروزگاری اور لاقانونیت حکومت کے تحفے ہیں، مک مکا کی سیاست سے ملک کو کنگال کر دیا گیا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دے رہی ہیں، تحریک انصاف ہی دونوں جماعتوں کا گٹھ جوڑ توڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 677053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/677053/بیروزگاری-اور-لاقانونیت-حکومت-کے-تحفے-ہیں-مک-مکا-کی-سیاست-سے-ملک-کنگال-ہو-چکا-ہے-امجد-علی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org