0
Monday 16 Oct 2017 23:19

موجودہ حالات میں حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، چوہدری حامد حمید

موجودہ حالات میں حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، چوہدری حامد حمید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنماء اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں قومی ادارو ں کو متنازعہ نہ بنائیں، حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنیکا موقع دیں، کیونکہ قوم نے نون لیگ کو پانچ سال حکومت کرنیکا مینڈیٹ دیا، جو لوگ آج حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں وہ دراصل عوامی مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن اپنا مثبت کردار ادا کر نہیں رہی، جو جمہوریت پسند لوگوں کیلئے تشویش کا باعث ہے، آج پاکستان کسی قسم کی سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے ہمیشہ ملکی ترقی و خوش حالی کو مقدم رکھا، مفاد عامہ کے منصوبوں کی مخالفت دراصل عام آدمی کی خوش حالی کی مخالفت کے مترادف ہے اور باشعور عوام ترقی کے مخالفین کو پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی ہماری ذمہ داری تھی، جو ہم نے پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور آئندہ بھی اسے پورا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور احتساب کا کڑا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، عدلیہ اور فوج جیسے اداروں میں احتساب کا نظام موجود ہے، جس میں وقت کے تقاضوں کے مطابق بہتری لائی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 677082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش