0
Monday 16 Oct 2017 23:58

کراچی، نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بھرتیوں کی تحقیقات شروع کر دیں

کراچی، نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بھرتیوں کی تحقیقات شروع کر دیں
اسلام ٹائمز۔ نیب نے 2009ء میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئیں بھرتیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے بھرتی ہونے والے تمام ملازمین کے کوائف ایس بی سی اے سے طلب کرلئے، من پسند افراد کو بھرتی کرنے پر سابق ڈی جی منظور قادر کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ایک لیٹر جاری کیا گیا کہ 2009ء میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات پیش کی جائے، نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جی منظور قادر اور ان کے دیگر ساتھیوں کی بھی تفصیلات طلب کی ہے۔ ایس بی سی کے متعلقہ افسران نے بھرتیوں کی تفصیلات نیب حکام کو دے دی ہے۔ نیب نے ایس بی سی اے کے تین افسران سے پوچھ گچھ کی ہے، لیکن اب تک کوئی باضابطہ گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ 2009ء میں سابق ڈی جی منظور قادر کے دور میں ایک ہزار سے زائد بھرتیاں کی گئی تھیں، جس میں نیب حکام کے مطابق بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔ ایس بی سی اے کے ملازمین میں اس تحقیقاتی عمل سے بے چینی پائی جاتی ہے۔ نیب کی تحقیقات مکمل ہونے تک ایک ہزار سے زائد ایس بی سی اے کے ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 677093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش