0
Tuesday 17 Oct 2017 23:15

لیاقت علی خان کی شہادت ایسا سانحہ ہے جو پاکستان کی سالمیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر گیا، پروفیسر ہارون رشید تبسم

لیاقت علی خان کی شہادت ایسا سانحہ ہے جو پاکستان کی سالمیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر گیا، پروفیسر ہارون رشید تبسم
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظریہ پاکستان کونسل ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے شہید ملت لیاقت علی خان کے یومِ شہادت پر پاکستان ادب اکادمی سرگودہا میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت علی خان کی شہادت پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا سانحہ ہے، جس نے پاکستان کی سالمیت اور استحکام پر ایک سوالیہ نشان پیدا کیا۔ انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کی آب یاری کی، اُن کی زندگی عصرِ حاضر کے سیاستدانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی 66 ویں برسی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت پریس کلب کے صدر الطاف چغتائی نے کی، جبکہ ادارہ صوت القرآن کے بانی مہتمم پروفیسر قاری محمد مشتاق انور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ نقابت کے فرائض ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ صوت القرآن کے بانی پروفیسر قاری محمد مشتاق انور نے کہا کہ شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کا شمار قوم کے اُن عظیم راہنماؤں میں ہوتا ہے، جنھوں نے قیام پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ پنجاب بار کونسل کے سابق رُکن حافظ خان محمد ماہل ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوابزادہ لیاقت علی خان نے آزادی کی جد و جہد میں قائداعظم ؒ کی رفاقت کا حق ادا کردیا۔ سیمینار کے اختتام پر شہید ملت کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے بلندی درجات کے لئے دُعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 677192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش