0
Tuesday 17 Oct 2017 16:26

خیبر پختونخوا کے احتجاجی لیکچررز دھرنا دینے کپتان کے گھر پہنچ گئے

خیبر پختونخوا کے احتجاجی لیکچررز دھرنا دینے کپتان کے گھر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے لیکچررز اپنے مطالبات منوانے کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کریں گے۔ بنی گالہ جانے والے سرکاری کالجز کے اساتذہ گذشتہ 8 روز سے احتجاج پر ہیں اور کالجوں میں کلاسز سے بائیکاٹ بھی شروع کر رکھا ہے جس کے خلاف طلباء بھی وقتاً فوقتاً احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ لیکچررز کو ون سٹیپ پروموشن اور ٹیچنگ اسسٹنٹس کے گذشتہ 3 ماہ سے بند تنخواہیں جاری کرنے کے ساتھ ان سب کو مستقل کیا جائے، تاہم صوبائی حکومت نے ان مطالبات کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلٰی کے مشیر برائے اعلٰی تعلیم مشتاق احمد غنی نے پریس کانفرنس کے دوران جمعرات کے روز تک بائیکاٹ ختم نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے، تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اساتذہ صوبائی حکومت کی اس دھمکی پر اپنا احتجاج ختم کرتے ہیں یا نہیں؟
خبر کا کوڈ : 677250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش