0
Tuesday 17 Oct 2017 22:32

متحدہ میلاد کونسل نے ایک سال کے مختصر عرصے میں جلوس ہائے میلاد کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، زاہد بلال قریشی

متحدہ میلاد کونسل نے ایک سال کے مختصر عرصے میں جلوس ہائے میلاد کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، زاہد بلال قریشی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب صدر زاہد بلال قریشی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جبکہ مہمان خصوصی میجر محمد اقبال چغتائی تھے۔ متحدہ میلاد کونسل میں شامل تمام تنظیمات نے تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا کہ ایم ایم سی کے ایک سال کے مختصر عرصہ میں جلوس ہائے میلاد کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، ہم نے ایک سال قبل حضور اکرم کی میلاد پاک کے جلوسوں کی خدمت کیلئے جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک تناور درخت بن چکا ہے، جس پر اتحاد میں شامل تمام تنظیمات مبارکباد کی مستحق ہیں، میجر محمد اقبال چغتائی نے کہا کہ جلوس ہائے میلاد کیلئے قائم ہونیوالا ملتان کی سطح کا یہ منفرد اتحاد ہے۔ ڈاکٹر عمران مصطفےٰ کھوکھر اور رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ اتحاد میں شامل تمام تنظیمات نے ٹیم ورک کی صورت میں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔ رائو محمد عارف رضوی اور ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میلاد النبی کیلئے ہم سب ایک ہیں اور جلوس ہائے میلاد کے انتطامات کو مزید بہتری کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ حاجی اقبال عادل، علامہ عزیزالرحمن خان قادری اور قاری توفیق حامدی نے کہا کہ یہ ملتان کی سطح پر واحد اتحاد ہے جس میں شخصیات کی بجائے ان تنظیمات کو نمائندگی دی گئی ہے جو باقاعدگی سے جلوس ہائے میلاد کا اہتمام کرتی ہیں، یہ ایک خوش آئند بات ہے۔ تقریب میں محمد سلیم حامدی، صاحبزادہ اشرف ملک، محمد تسلیم عطاری، محمد افضل فرید، قاری غلام شبیر سواگی، حافظ منظور الہی، عبدالقیوم حامدی، ادریس انصاری، حبیب چغتائی، انجینئر جواد صادق، محمد نیاز قادری، قاری محمد اعجاز اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر میلاد کمیٹی نیو ملتان، بزم عاشقان رسول اور انجمن جانثاران پیرطریقت نے متحدہ میلاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب میں پہلے یوم تاسیس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔
خبر کا کوڈ : 677348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش