0
Wednesday 18 Oct 2017 10:42

باجوڑ ایجنسی، آپریشن ردالفساد کے تحت دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

باجوڑ ایجنسی، آپریشن ردالفساد کے تحت دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے حساس ادارے کے ساتھ مل کر پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل ماموند کے علاقے کگہ پاس میں سرچ آپریشن کے دوران غار سے بڑی مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بر آمد کرلیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حساس ادارے کے ساتھ مل کر باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقہ کگہ پاس میں آپریشن ردالفساد کے دوران 52 عدد 82 ایم ایم مارٹر گولے، 20 عدد آر پی جی گولے، 28 عدد 62 ایم ایم مارٹر گولے، 1 عدد روسی ساختہ اینٹی ٹینک مائن، 2 عدد آئی ای ڈی بم، 2 کلو گولہ بارود، 1 عدد روسی ساختہ میزائل، 1 عدد ٹرائی پاڈ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اسلحے اور گولہ بارود کو پاک افغان سرحد کے قریب کگہ پاس نامی علاقے میں دہشت گردی کی غرض سے ایک غار میں چھپایا گیا تھا۔ اس وقت باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا حساس اداروں کے ساتھ ملکر سرچ آپریشن جاری ہے جس کا مقصد علاقے میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 677425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش