0
Wednesday 18 Oct 2017 01:53
ہمارے دشمن و بدخواہ خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت اور عالمی معاملات میں ہمارے اثر و رسوخ سے خوفزدہ ہیں

امریکہ اسلامی انقلاب کا ازلی دشمن ہے، ڈونلڈ ٹرامپ کے الزامات غیر متوقع نہیں، ڈاکٹر حسن روحانی

عالمی برادری حتٰی امریکہ کے اتحادی ممالک نے بھی ٹرمپ کے مؤقف کی مخالفت، جوہری معاہدے کی حمایت اور ایران کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کی
امریکہ اسلامی انقلاب کا ازلی دشمن ہے، ڈونلڈ ٹرامپ کے الزامات غیر متوقع نہیں، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے شروع دن سے ہی اپنی مخالفت و دشمنی شروع کی اور امریکی صدر کی جانب سے ایسی توہین آمیز اور من گھڑت باتیں توقع سے دور نہیں تھیں۔ ایرانی صدر نے گذشتہ روز تہران میں منعقدہ ثقافتی انقلاب کی اعلٰی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے خلاف ایرانی قوم کے اتحاد اور حکام کے سنجیدہ مؤقف کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ قوم کی آگاہی اور مزاحمت سے ٹرمپ کی باتوں کی حیثیت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی باتوں سے یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ ہمارے دشمن و بدخواہ خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت اور عالمی معاملات میں ہمارے اثر و رسوخ سے خوفزدہ ہیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کے علاوہ دیگر عالمی معاہدوں کی عدم پاسداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس وقت جو راستہ اپنایا ہے، وہ تنہائی اور عدم اعتماد کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری عالمی برادری حتٰی کہ امریکہ کے اتحادی ممالک نے بھی ٹرمپ کے مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے جوہری معاہدے کی حمایت اور ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے مسلسل 8 رپورٹوں میں ایران کے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 677491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب