QR CodeQR Code

کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی

18 Oct 2017 16:48

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب میں تحریک طالبان پاکستان کے خودکش حملہ آور موسٰی سکنہ درہ آدم خیل نے پولیس کے ایلیٹ فورس کے قافلے میں شامل ٹرک سمیت دو ڈاٹسن کے درمیان خودکش حملہ کیا، جس سے ایلیٹ فورس کی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور ٹرک مکمل طور پر جل گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس ٹرک پر خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب میں تحریک طالبان پاکستان کے خودکش حملہ آور موسٰی سکنہ درہ آدم خیل نے پولیس کے ایلیٹ فورس کے قافلے میں شامل ٹرک سمیت دو ڈاٹسن کے درمیان خودکش حملہ کیا، جس سے ایلیٹ فورس کی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور ٹرک مکمل طور پر جل گیا۔ یاد رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں سریاب کے علاقے سبی روڈ پر پولیس ٹرک پر بم حملہ ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید اور 22 افراد زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 677525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/677525/کوئٹہ-دھماکے-کی-ذمہ-داری-کالعدم-تحریک-طالبان-پاکستان-نے-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org