QR CodeQR Code

منہاج القرآن نے 38 سال میں علم و امن کی ترویج کیلئے دنیا بھر میں گراں قدر خدمات انجام دیں، انجینئر محمد رفیق نجم

18 Oct 2017 18:03

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم نے کہا کہ ادارہ منہاج القرآن نے 700 سے زائد تعلیمی ادارے قائم کر کے لاکھوں طلباء و طالبات کو معیاری اور سستی تعلیم کا دینی فریضہ انجام دیا، یتیم بچوں کیلئے عالمی معیار کا جدید ترین ادارہ آغوش قائم کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے فیصل آباد میں تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنی 38 سالہ لازوال جدوجہد میں علم، امن کے فروغ اور دین محمدیؐ کی ترویج و اشاعت اور نشاۃ ثانیہ کیلئے دنیا بھر میں گراں قدر خدمات انجام دیں، اسلام کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کی الزام تراشیوں سے پاک کرنے کا اعزاز بھی اﷲ نے تحریک منہاج القرآن کو عطاء کیا۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار علمی و فکری سطح پر دہشت گردوں کے باطل نظریات کو قرآن و سنت کی روشنی میں رد کیا اور 600 صفحات پر مشتمل ڈاکومنٹ جاری کیا۔ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم نے کہا کہ ادارہ منہاج القرآن نے 700 سے زائد تعلیمی ادارے قائم کر کے لاکھوں طلباء و طالبات کو معیاری اور سستی تعلیم کا دینی فریضہ انجام دیا، یتیم بچوں کیلئے عالمی معیار کا جدید ترین ادارہ آغوش قائم کیا، ہر سال شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد کر کے غریب بچوں اور بچیوں کی شادی کے جملہ اخراجات برداشت کیے جاتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں کارکنوں کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 677541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/677541/منہاج-القرآن-نے-38-سال-میں-علم-امن-کی-ترویج-کیلئے-دنیا-بھر-گراں-قدر-خدمات-انجام-دیں-انجینئر-محمد-رفیق-نجم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org