0
Wednesday 18 Oct 2017 18:56

امن جرگہ خیبرپختونخوا کا منشیات کیخلاف تحریک کا اعلان

امن جرگہ خیبرپختونخوا کا منشیات کیخلاف تحریک کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امن جرگہ خیبرپختونخوا نے منشیات کے خلاف تحریک شروع کرنے کااعلان کیاہے۔ اس حوالے سےچیئر مین سید کمال شاہ کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں امن جرگہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ارشد منان یوسفزئی، پشاور کے آرگنا ئزر سجاد خان اور دیگر اضلاع کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئر مین سید کمال شاہ نے کہا کہ اغواء برائے تاوان کا خاتمہ، کمسن بچیوں کی شادی کے نام پر خرید و فروخت، پرائیویٹ سودی کا روبار ( انڈر پلے ) کے خلاف امن جرگہ کی جدوجہد رنگ لاچکی ہے۔ لاکھوں افراد سود خوروں کے چُنگل سے آزاد ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب امن جرگہ صوبہ بھر میں منشیات خصوصا آئس کیخلاف تحریک کا آغاز کر رہا ہے، جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ آئس کیخلاف قانون سازی کیلئے صوبائی اسمبلی اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرے کیے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 677557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش