QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوج کے قیام میں توسیع کیخلاف مظاہرہ، عراقی جیلوں میں زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ

25 Apr 2011 15:19

اسلام ٹائمز:احتجاجی ریلی میں صوبائی کونسل کے ارکان اور قبائلی رہنما بھی شامل تھے۔ رمادی، فلوجہ،نجف اور کرکوک سمیت مختلف شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر امریکی فوج کے قیام میں توسیع کے خلاف نعرے درج تھے


موصل:اسلام ٹائمز۔ عراق میں امریکی افواج کے قیام میں ممکنہ توسیع کے خلاف عراق کے شہر موصل میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ شہر کے مرکزی اسکوائر پر نکالی گئی احتجاجی ریلی میں تقریبا پچاس ہزار افراد نے شرکت کی۔ جن میں صوبائی کونسل کے ارکان اور قبائلی رہنما بھی شامل تھے۔ رمادی، فلوجہ، نجف اور کرکوک سمیت مختلف شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر امریکی فوج کے قیام میں توسیع کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکی افواج کے قیام میں توسیع نہ کی جائے۔ ریلی میں شریک افراد نے عراقی جیلوں میں زیر حراست افراد کی فوری رہائی اور حکومت میں اصلاحات لانے کا بھی مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 67759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/67759/عراق-امریکی-فوج-کے-قیام-میں-توسیع-کیخلاف-مظاہرہ-عراقی-جیلوں-زیر-حراست-افراد-کی-فوری-رہائی-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org