QR CodeQR Code

کرنل قذافی کو قتل کرنے کیلئے نیٹو طیاروں کی قذافی کمپلیکس پر بمباری، دفتر تباہ

25 Apr 2011 15:39

اسلام ٹائمز:سینٹر جان مکین نے قاہرہ میں میٹ دی پریس میں کہا کہ امریکہ کو لیبیائی آپریشن میں موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ لبییائی بحران نے طول پکڑا تو القاعدہ لیبیا میں کنٹرول حاصل کر لے گی


 طرابلس:اسلام ٹائمز۔ لیبیا پر نیٹو کے فضائی حملے جاری ہیں۔ طرابلس پر حملوں میں معمر قذافی کا دفتر تباہ کر دیا گیا جبکہ تین سرکاری چینلز بند ہو گئے، دوسری جانب امریکی سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ القاعدہ لیبیا میں اثر و رسوخ بڑھا سکتی ہے۔ طرابلس پر بمباری کے دوران نیٹو طیاروں نے العزیزیہ میں قذافی کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں معمر قذافی کا دفتر تباہ ہو گیا۔ ادھر بن غازی میں پریس کانفرنس میں لیبیائی نیشنل کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ فوج مصراطہ سے پیچھے ہٹی نہیں تھی بلکہ انقلابیوں نے اسے پسپا کیا تھا۔ 
دوسری جانب سینٹر جان مکین نے قاہرہ میں میٹ دی پریس میں کہا کہ امریکہ کو لیبیائی آپریشن میں موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ لبییائی بحران نے طول پکڑا تو القاعدہ لیبیا میں کنٹرول حاصل کر لے گی۔ دارالحکومت طرابلس میں اتحادی فوج کے حملے میں پینتالیس افراد زخمی ہوئے۔ جن میں سے پندرہ کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانس کے خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتحادی فوج نے کرنل قذافی کو قتل کرنے کیلئے حملہ کیا۔ حملے میں لیبیا کے صدر کے دفتر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ نیٹو کے طیارے اس سے قبل بھی باب العزیزیہ قصبہ کو نشانہ بنا چکے ہیں جہاں صدر کا کمپاوٴنڈ موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 67770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/67770/کرنل-قذافی-کو-قتل-کرنے-کیلئے-نیٹو-طیاروں-کی-کمپلیکس-پر-بمباری-دفتر-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org