QR CodeQR Code

مردان میں تباہی کا منصوبہ ناکام، دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

19 Oct 2017 14:41

گرفتار ہونے والے ایک ملزم حامد ولد عزیز الرحمان سکنہ کوہی حسن خیل، ایف آر پشاور سے تعلق ہے جبکہ دوسرے دہشتگرد واسع اللہ ولد حذیفہ کا تعلق پشاور یونیورسٹی تھانے کے علاقے سے ہے۔ دونوں ملزمان سے دوران کارروائی سات کلو گرام وزنی بم، ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز، پرائما کارڈ، ہینڈ گرینڈ اور موبائل وغیرہ برآمد کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی سکواڈ نے مردان میں انٹیلی جنس اطلاع پر ساڑو شاہ کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو بارودی مواد اور تخریب کاری کے دیگر سامان سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ایک ملزم حامد ولد عزیز الرحمان سکنہ کوہی حسن خیل، ایف آر پشاور سے تعلق ہے جبکہ دوسرے دہشتگرد واسع اللہ ولد حذیفہ کا تعلق پشاور یونیورسٹی تھانے کے علاقے سے ہے۔ دونوں ملزمان سے دوران کارروائی سات کلو گرام وزنی بم، ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز، پرائما کارڈ، ہینڈ گرینڈ اور موبائل وغیرہ برآمد کئے گئے ہیں۔ دونوں ملزمان کا حال تعلق ٹی ٹی پی جبکہ پہلے سپاہ صحابہ سے منسلک تھے۔ دوران تفتیش مزید انکشافات کی امید ہے۔


خبر کا کوڈ: 677734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/677734/مردان-میں-تباہی-کا-منصوبہ-ناکام-دہشتگرد-بارودی-مواد-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org