0
Thursday 19 Oct 2017 16:27

قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، مفتی عبدالقوی کو پولیس نے ملتان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے مفتی قوی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا، یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے قندیل بلوچ کے کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، تاہم انہوں نے 17 اکتوبر تک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی تھی۔ بعدازاں گذشتہ روز (18 اکتوبر کو) ملتان کی سیشن عدالت نے مفتی عبدالقوی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کر دی، جس کے بعد مفتی قوی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے، تاہم پولیس نے انہیں ملتان سے جھنگ جاتے ہوئے ہائی وے سے گرفتار کر لیا تھا۔ دوسری جانب سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم نے قندیل بلوچ قتل کیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر نور اکبر کو ناقص تفتیش مفتی عبدالقوی کو احاطہ عدالت سے فرار کروانے اور مقدمے میں رعایت دینے پر معطل کر دیا تھا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کی پیروی کے دوران 3 تفتیشی افسران کو ناقص تفتیش کرنے پر معطل کیا جا چکا ہے جبکہ واقعے کو ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی مقدمے کا حتمی چالان پیش نہیں کیا جا سکا۔
خبر کا کوڈ : 677761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش