0
Thursday 19 Oct 2017 19:20

پاراچنار میں پولیٹیکل انتظامیہ کی کاروائی، منشیات برآمد

پاراچنار میں پولیٹیکل انتظامیہ کی کاروائی، منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کی کاروائی کے دوران 6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا۔ پولیٹیکل ایجنٹ کی خصوصی ہدایات پر کرم ایجنسی میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ منشیات فروش ایئرپورٹ روڈ سے منشیات پاراچنار شہر منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جس پر سٹی محرر بمعہ سٹی گارڈ نے چھاپہ مار کر صادق نامی شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 6 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلیا گیا۔ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے کرم ایجنسی کو ہر قسم منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ انہوں نے سٹی محرر اور اس کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سٹی محرر نے قلیل وقت میں درجنوں منشیات فروش اور سمگلرز گرفتار کرکے منشیات فروشوں کی سرکوبی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 677780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش