0
Thursday 19 Oct 2017 21:07
میرے وزیراعظم بننے کیلئے آئین میں ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں پڑیگی، جو قومی اسمبلی کا رکن بن سکتا ہے وہ وزیراعظم بھی بن سکتا ہے

نواز شریف پر فرد جرم عائد ہونے سے جمہوریت کمزور نہیں ہوگی اور نا ہی یہ جمہوریت کیخلاف کوئی سازش ہے، بلاول بھٹو

تحریک انصاف کو بھی بیرونی فنڈنگ ملی ہے اور اس فنڈنگ میں اسرائیل کا بھی نام ہے
نواز شریف پر فرد جرم عائد ہونے سے جمہوریت کمزور نہیں ہوگی اور نا ہی یہ جمہوریت کیخلاف کوئی سازش ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پرویز مشرف کے ساتھ مل کر جمہوریت کے خلاف سازش کی تھی، ان کا مستقبل وزیراعظم نہیں بلکہ اصغر خان جیسا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان میں دیوالی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پائیدار جمہوریت کیلئے احتساب نہایت ضروری ہے، نواز شریف و دیگر پر فرد جرم عائد ہونے سے جمہوریت کمزور نہیں ہوگی اور نا ہی یہ جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہے، نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کو چاہئے کہ خود پر لگے الزامات کا جواب دیں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے وزیراعظم بننے کیلئے آئین میں ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی، جو قومی اسمبلی کا رکن بن سکتا ہے وہ وزیراعظم بھی بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی بیرونی فنڈنگ ملی ہے اور اس فنڈنگ میں اسرائیل کا بھی نام ہے، پی ٹی آئی کے بانی رہنماء اکبر ایس بابر کہہ چکے کہ عمران خان نے بھارت سے فنڈ لئے، عمران خان کا مستقبل وزیراعظم بننا نہیں، بلکہ ان کا حال اصغر خان جیسا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزراء خود کہتے ہیں کہ صوبائی بجٹ سے عمران کا بجٹ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی رہنماء عائشہ گلالئی کے بیان نے ثابت کر دیا کہ چیرمین پی ٹی آئی خواتین کے بھی خلاف ہیں، افسوس کی بات ہے کہ کے پی میں خواتین کی تذلیل کا بل پاس ہوا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کسی سے ذاتی اختلاف نہیں، لیکن عمران خان نے ہر موقع پر جمہوریت کے خلاف اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ان سے نظریاتی اختلاف ہے، انہوں نے پرویز مشرف کے ساتھ مل کر بھی جمہوریت کے خلاف سازش کی تھی، جبکہ 2014ء میں جمہوریت پر حملہ ہوا، تو عمران خان سب سے آگے تھے۔
خبر کا کوڈ : 677801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش