0
Thursday 19 Oct 2017 21:55

حکومت کی توجہ جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے، ملک عزیر خان

حکومت کی توجہ جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے، ملک عزیر خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون خوشاب کے رہنماء اور قومی اسمبلی کے رُکن ملک محمد عزیر خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا نام ہے، حکومت نے اپنی تمام تر توجہ جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز کر رکھی ہے۔ خوشاب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ نون ہی کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وادی سون کو بین الاقوامی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کیلئے سون ویلی ٹورازم پراجیکٹ ضلع کے عوام کیلئے تحفہ ہے، اس پراجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف علاقہ میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے بھی خصوصی گرانٹس حاصل کی گئی ہیں، اب این اے 69 کا کوئی بھی علاقہ تعمیر و ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 677811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش