QR CodeQR Code

کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے لٹیروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے، جویریہ ظفر آہیر

19 Oct 2017 22:22

جوہر آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ضلعی رہنماء نے کہا کہ شریف فیملی کا احتساب کرپشن مافیا کے خاتمہ کے لئے شروع کی جانیوالی تحریک کا آغاز ہے، اب قومی وسائل پر شب خون مارنے اور عوامی حقوق غصب کرنیوالا ہر لٹیرا قانون کی گرفت میں آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف ضلع خوشاب کی صدر جویریہ ظفر آہیر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے لٹیروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے، حکومت کی طرف سے شریف برادران کو تحفظ دینے کیلئے احتساب عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا، اگر یہ بل ایوان میں پیش کیا گیا تو تحریک انصاف دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر شدید مزاحمت کرے گی۔ جوہر آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ضلعی رہنماء نے کہا کہ شریف فیملی کا احتساب کرپشن مافیا کے خاتمہ کے لئے شروع کی جانیوالی تحریک کا آغاز ہے، اب قومی وسائل پر شب خون مارنے اور عوامی حقوق غصب کرنیوالا ہر لٹیرا قانون کی گرفت میں آئے گا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں سیاسی تبدیلی کے خواب کو پورا کرنے کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔


خبر کا کوڈ: 677812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/677812/کرپشن-کو-جڑ-سے-اکھاڑنے-کیلئے-لٹیروں-کیفر-کردار-تک-پہنچا-کر-رہیں-گے-جویریہ-ظفر-آہیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org