QR CodeQR Code

حیدرآباد جلسہ میں لاکھوں افراد نے سندھ میں جلسیاں کرنیوالوں کو اپنی حیثیت دکھا دی، پیپلز پارٹی

19 Oct 2017 23:57

اپنے مشترکہ بیان میں پی پی سندھ کے رہنماؤں نے کہا کہ حیدرآباد جلسہ کے بعد مخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے کہ آئندہ انتخابات میں ان کیلئے سندھ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور اطلاعات سیکریٹری سینیٹر عاجز دھامراہ نے حیدرآباد ڈویژن کے لاکھوں افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا ہے، جنہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کا والہانہ استقبال کیا اور سانحہ کارساز کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ حیدرآباد جلسہ میں لاکھوں نوجوانوں، بوڑہے، بچوں اور خواتین نے سندھ میں جلسیاں کرنے والوں کو اپنی حیثیت دکھا دی ہے، پیپلز پارٹی سیاسی جماعت سے بڑھ کر ایک نظریہ ہے، جو پاکستان کے نسل در نسل منتقل ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے جلسہ کی بھرپور کوریج کرنے پر پرنٹ، الیکٹرانک اور نیوز ایجنسیز کے تمام صحافیوں اور اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے حیدرآباد ڈویژن کی تنظیم اور تمام ذیلی ونگز کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ حیدرآباد جلسہ کے بعد مخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے کہ آئندہ انتخابات میں ان کیلئے سندھ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 677823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/677823/حیدرآباد-جلسہ-میں-لاکھوں-افراد-نے-سندھ-جلسیاں-کرنیوالوں-کو-اپنی-حیثیت-دکھا-دی-پیپلز-پارٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org