0
Friday 20 Oct 2017 12:12

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نیو سریاب دھماکہ کے بعد رات گئے مشرقی بائی پاس پر ہونے والے پولیس مقابلے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ سمیت دیگر بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کس تنظیم سے تھا۔
خبر کا کوڈ : 677893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش