0
Friday 20 Oct 2017 17:30

کراچی، جناح اسپتال اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں دہشتگردی کا خدشہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری

کراچی، جناح اسپتال اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں دہشتگردی کا خدشہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں نے کراچی پولیس کو خط میں اطلاع دی ہے کہ جناح اسپتال اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ہے اور حساس اداروں نے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے کراچی پولیس کو خط لکھ کر متنبہ کیا گیا ہے کہ القاعدہ برصغیر نے دونوں اسپتالوں کی ریکی کرلی ہے اور دہشتگرد کسی بھی وقت اسپتال کے ڈاکٹروں، عملے اور مریضوں کو یرغمال بنا سکتے ہیں، جبکہ اسپتال میں موجود آکسیجن اور نیوکلیئر پلانٹس پر دھماکے کے ذریعے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی جا سکتی ہے۔ حساس اداروں کی اطلاع کے بعد پولیس اور رینجرز نے دونوں اسپتالوں میں سیکیورٹی سنبھال لی ہے اور نفری میں بھی کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اسپتال میں سرچ آپریشن بھی کیا اور مختلف پوائنٹس پر کمانڈوز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور حفاظتی اقدامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 677968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش