QR CodeQR Code

قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد اسکی روح کے مطابق یقینی بنایا جائے، ثروت اعجاز قادری

20 Oct 2017 23:31

مرکز اہلسنت پر لاڑکانہ سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ملک دشمن کسی بھی روپ میں ہوں، انہیں یکجہتی کے ساتھ شکست دینگے، دہشتگرد تعلیم اور انسانیت کے دشمن ہیں، ان سے پوری طاقت سے نمٹنا ہوگا، دہشتگردوں کو ملک و قوم کے مستقبل سے کسی صورت کھیلنے نہیں دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک دشمن کسی بھی روپ میں ہوں، انہیں یکجہتی کے ساتھ شکست دینگے، دہشتگرد تعلیم اور انسانیت کے دشمن ہیں، ان سے پوری طاقت سے نمٹنا ہوگا، دہشتگردوں کو ملک و قوم کے مستقبل سے کسی صورت کھیلنے نہیں دینگے، علم، قلم اور شعور کی طاقت سے دہشتگردوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کرینگے، قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو اس کی روح کے مطابق یقینی بنایا جائے، تعلیم کو عام کرکے ہمیں دہشتگردی کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر لاڑکانہ سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کرپشن سے نجات اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سسٹم کو بدلنا ہوگا، حکمران عوام کے مسائل سے منہ موڑنے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر حل کریں، عوام سے وعدے اور خواب دیکھانے کا وقت گذر چکا، اب حکمران عوام کو ان کے بنیادی حقوق مہیا کریں، مظلوموں کو انصاف دیئے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے غربت کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے، مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کی بجائے بے قابو کر دیا گیا، جس کی وجہ سے غریب خودکشیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران آئین اور حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالیں، عوام کو روزگار مہیا کریں اور بیرونی قرضوں سے ملک و قوم کو نجات دلائیں۔


خبر کا کوڈ: 678018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678018/قومی-ایکشن-پلان-پر-عمل-درا-مد-اسکی-روح-کے-مطابق-یقینی-بنایا-جائے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org