0
Saturday 21 Oct 2017 00:40

نواز شریف کیلئے بری خبر، سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز کیخلاف درخواست بھی مسترد کردی

نواز شریف کیلئے بری خبر، سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز کیخلاف درخواست بھی مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اور بری خبر آگئی ہے اور نوازشریف کی نیب ریفرنسز کے خلاف پیش کی گئی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کردی گئی ہے۔ نوازشریف نے نیب ریفرنسز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف پیش اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے مختلف اثاثوں پر احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز دائر کئے جبکہ نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنس ایک ہی دائر ہوتا ہے اور نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے ہوں جرم بھی ایک ہی تصور ہوتا ہے لہذٰا عدالت عظمیٰ نیب کی جانب سے دائر کئے گئے 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کا حکم دے۔

سپریم کورٹ نے نوازشریف کی جانب سے دائر کئی گئی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی ہے، اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اپنی داد رسی کے لئے فورم کا استعمال کرچکا ہے اور موجودہ درخواست کے ساتھ مطلوبہ سرٹیفکیٹ بھی منسلک نہیں کیا گیا جب کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے خلاف آئینی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔
خبر کا کوڈ : 678032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش