0
Saturday 21 Oct 2017 15:57

1967ء سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف دارالحکومت والی ریاست پائیدار امن کی ضمانت ہے، ملیحہ لودھی

1967ء سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف دارالحکومت والی ریاست پائیدار امن کی ضمانت ہے، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی پالیسیوں پرشدید تنقید کی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مشرق وسطیٰ پر سلامتی کونسل کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل عالمی امن اور سلامتی کے لئے لازمی ہے، فلسطینی مسئلہ پر پیشرفت کی کمی نے، نہ صرف فلسطینیوں کی نسلوں کی امیدوں اور خواہشات کو دھوکہ دیا بلکہ لامتناہی دشمنی کے بیج کو بھی بو دیا ہے، 1967ء سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف دارالحکومت کے طور پر ہی ریاست مشرق وسطی میں پائیدار امن کی ضمانت ہے، ریاست پر غیر قانونی قبضے کو 50 سال بیت چکے اور فلسطینی عوام آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش سے محروم ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے قاہرہ میں فتح اورحماس کے درمیان سیاسی مفاہمت کا تاریخی کامیابی کے طور پرخیرمقدم کیا، پہلے قدم کے طورپر غزہ سے غیر قانونی اور ظالمانہ محاصرہ کو اٹھایا جانا چاہیے۔ ملیحہ لودھی نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی پالیسوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بستیوں کی تعمیر فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی کوشش ہے،جسے روکا جائے، اسرائیل کی جانب سے ایسی کوئی کوشش بھی دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے لئے ناقابل قبول ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 678179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش