0
Saturday 21 Oct 2017 16:26

کراچی، خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولنس میں خاتون کو اغوا کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

کراچی، خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولنس میں خاتون کو اغوا کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے ایمبولینس میں خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے مسلم آباد میں پولیس نے خاتون کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بازیاب کرائی جانے والی خاتون اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ہے، جبکہ اغواکاروں کی شناخت ضمیر، فراز، محمد ابراہیم اور محمود عالم کے نام سے ہوئی۔ ملزمان ایم کیو ایم کے ذیلی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) کی ایمبولینس کے ذریعے خاتون کو اغوا کرکے لے جانا چاہتے تھے۔ گرفتار شدگان میں کے کے ایف کا ڈرائیور اور بوتھ انچارج شامل ہیں، جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔ بازیاب خاتون کے دیور کی مدعیت میں تھانہ پاکستان بازار میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ پاکستان بازار پولیس نے چاروں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کرکے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے 27 سالہ خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تو اس نے شور شرابہ کیا، جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے ایمبولینس قبضے میں لے لی۔
خبر کا کوڈ : 678208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش