QR CodeQR Code

پشاور کا ایک اور خواجہ سرا قتل

21 Oct 2017 20:35

تازہ ترین واقعہ میں ورسک روڈ پشاور کے علاقے عاشق آباد سے ایک خواجہ سرا کی لاش ملی ہے، جسے پولیس کے مطابق تیز دھار چاقو یا آلے سے قتل کیا گیا تاہم ابھی تک اسکی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں اگر ایک طرف خواجہ سراؤں کے حقوق کی اور اس حوالے سے قانون سازی کی باتیں ہو رہی ہیں تو دوسری جانب ان کے خلاف تشدد تو درکنار قتل جیسے انتہائی اقدامات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین واقعہ میں ورسک روڈ پشاور کے علاقے عاشق آباد سے ایک خواجہ سرا کی لاش ملی ہے، جسے پولیس کے مطابق تیز دھار چاقو یا آلے سے قتل کیا گیا تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ یاد رہے کہ پشاور میں کبھی پولیس اور کبھی عوام کے ہاتھوں خواجہ سراؤں پر تشدد کے واقعات کی خبریں رپورٹ ہوتی رہتی ہیں، جبکہ اس سے قبل علیشاہ نامی ایک خواجہ سرا کو چند ماہ قبل قتل کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 678258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678258/پشاور-کا-ایک-اور-خواجہ-سرا-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org