0
Saturday 21 Oct 2017 20:37

آپریشن ردالفساد کو نیشنل ایکشن پلان کی روح کے تحت کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

آپریشن ردالفساد کو نیشنل ایکشن پلان کی روح کے تحت کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دھونس دھاندلی کا دور ختم ہوگیا، اب ووٹ عوامی خدمت کرنے والوں کو ملیں گے، باریاں لینے والوں نے اقرباء پروری، کرپشن کو فروغ دیکر عوامی حقوق کا استحصال کیا ہے، مغرب کلچر کو فروغ دینے والے مسلم اُمہ کی ثقافت کو ختم کرنے کے درپے ہیں، انتہاپسند نہیں مگر اپنی اسلامی ثقافت کا تحفظ چاہتے ہیں، پاکستان اسلامی نظریاتی ریاست ہے، یہودونصاریٰ مغرب کلچر کے ذریعے بے حیائی کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے، دین کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کو نیشنل ایکشن پلان کی روح کے تحت کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، غربت، مہنگائی اور کرپشن کے تحفے باریاں لینے والوں نے دیئے ہیں، ایک دوسرے پر سیاسی الزامات عائد کرنیوالوں نے معیشت کا دیوالیہ نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک کیلئے بھوکے رہ کر قربانیاں دے رہے ہیں، جبکہ اقتدار کے مزے لوٹنے والے کرپشن کرکے عیش و عشرت کی زندگی گذار رہے ہیں، تعلیم کے دشمن غریبوں کا اپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں، وڈیروں اور جاگیرداروں سے غریب عوام کو نجات دلا کر ہی ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 678259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش