0
Saturday 21 Oct 2017 21:02

کرپشن معاشرے میں سرایت کر چکی ہے، خاتمے کیلئے ہمہ جہت کوششوں کیضرورت ہے، ڈی جی نیب

کرپشن معاشرے میں سرایت کر چکی ہے، خاتمے کیلئے ہمہ جہت کوششوں کیضرورت ہے، ڈی جی نیب
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ الطاف باوانی نے کہا ہے کہ کرپشن اگر 5 روپے کی بھی ہو تو کرپشن ہی کہلائی گی، موٹر سائیکل سواروں سے کاغذات دکھانے کے نام پر رشوت وصول کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نوجوان خطاطوں کے مابین کیلی گرافی کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب سندھ الطاف باوانی نے کہا کہ آرٹس کونسل کے خلاف اگر نیب انکوائری کر رہی ہے، تو اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، سندھ میں احتساب کا نیا قانون اور سابق ڈی جی کے ڈی اے سمیت عدالت میں زیر سماعت معاملات پر رائے نہیں دے سکتا، کراچی اور حیدرآباد میں اسکول، کالجز اور جامعات میں کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز بنانے پرکام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ڈی جی نیب کراچی نے تقریب کے اختتام پر میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے نیب کی تحقیقات کے نتیجے میں لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے والے افسران کو عہدے سے ہٹائے جانے کا اقدام نیب کی ہائیکورٹ کو فراہم کردہ فہرست کے تحت کیا جا رہا ہے، مجموعی طور پر 5 سو افسران کی فہرست ہے، جنھوں نے رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کے تحت خزانے کی لوٹی ہوئی رقم جمع کرائی، کرپشن معاشرے میں سرایت کر چکی ہے، اس کے خاتمے کیلئے ہمہ جہت کوششوں کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں الطاف باوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں کرپشن کا یہ عالم ہے کہ موٹر سائیکل سوار سے کاغذات دکھانے کے نام پر رشوت وصول کی جاتی ہے اور اعلیٰ افسران کروڑوں اور اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں میں بددیانتی کے مرتکب ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 678264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش