QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی اور ڈولفن فورس نے شاندار مثال قائم کی، دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھائیں گے، شہباز شریف

22 Oct 2017 02:14

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کی ٹریننگ کے لیے اربوں روپے خرچ کیے گئے، سی پیک منصوبے کیلئے نئی فورس قائم کی گئی ہے۔ تقریب میں 696 اہلکار تربیت کے مراحل مکمل کرکے پاس آوٹ ہوئے۔ ان اہلکاروں کو راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور اور فیصل آباد میں تعینات کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں ڈولفن فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے اہلکار عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور پنجاب پولیس کا امیج بہتر کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت پنجاب نے پولیس کی ٹریننگ کے لیے اربوں روپے خرچ کیے، سی پیک منصوبے کیلئے نئی فورس قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے دہشت گردی کی جنگ میں بے حد قربانیاں دیں، ڈولفن فورس کو بہترین تربیت فراہم کی گئی ہے، عوام کی نظریں ڈولفن فورس پر ہیں، ڈولفن فورس کے جوان جرائم پر قابو پانے کیلئے مثالیں قائم کریں گے۔ انہوں نے تاکید کی ڈولفن فورس خود کو اہل ثابت کرے اور حسن سلوک سے عوام کا دل جیتے۔ تقریب میں 696 اہلکار تربیت کے مراحل مکمل کرکے پاس آوٹ ہوئے۔ ان اہلکاروں کو راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور اور فیصل آباد میں تعینات کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 678315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/678315/سی-ٹی-ڈی-اور-ڈولفن-فورس-نے-شاندار-مثال-قائم-کی-دائرہ-کار-دوسرے-شہروں-تک-بڑھائیں-گے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org