اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی سے ایک اور شیعہ نوجوان لاپتہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں شیعہ نوجوان خواجہ محمد علی کو ہفتہ کی صبح نامعلوم افراد گھر کے قریب سے اغواء کرکے لے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے ہی اہل تشیع کی جانب سے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے ملک گیر احتجاج جاری ہے، علامہ حسن ظفر سمیت علماء کی طرف سے احتجاجی گرفتاریوں کے بعد تا دمِ مرگ بھوک ہڑتال کی گئی ہے۔ راولپنڈی میں خواجہ محمد علی کے اغواء یا ممکنہ طور پر گرفتاری کیخلاف مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی اور انکے اہل خانہ کی جانب سے تھانہ سول لائنز کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، انکے اہل خانہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔