QR CodeQR Code

آئی ایس آئی کے شرپسندوں سے روابط کا الزام بے بنیاد ہے، اطہر عباس

25 Apr 2011 22:06

اسلام آباد:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا ہے آئی ایس آئی کے دہشتگردوں سے رابطوں کے امریکی الزامات غلط ہیں، ڈرون حملے فوری بند کئے جائیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ ماضی میں پوری دنیا کی ایجنسیوں کے ان شرپسندوں سے تعلقات تھے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں سے فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کی فضا کی وجہ سے سرحدی کشیدگی کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی کی خبروں کی تردید بھی کی۔
آئی ایس آئی کے دہشت گرد گروپ سے رابطے کی تردید کردی گئی ۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ایک پیشہ ور ادارہ ہے اور اس کے کسی دہشت گرد گروپ سے رابطے نہیں ہیں ۔امریکا نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے حقانی گروپ سے رابطے ہیں ،جس کے بعد اب یہ تردید پاک فوج کی جانب سے کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 67836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/67836/آئی-ایس-کے-شرپسندوں-سے-روابط-کا-الزام-بے-بنیاد-ہے-اطہر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org