0
Monday 25 Apr 2011 22:27

ایجنسیاں ملک میں نیا ڈرامہ رچا رہی ہیں، سیاسی کھیل، کھیلنے سے اجتناب کیا جائے، چوہدری نثار

ایجنسیاں ملک میں نیا ڈرامہ رچا رہی ہیں، سیاسی کھیل، کھیلنے سے اجتناب کیا جائے، چوہدری نثار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے کہ ایجنسیاں ملک میں نیا ڈرامہ رچا رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کی جنرل کیانی سے کوئی بات ہوئی ہے یا ڈی جی آئی ایس آئی سے تو انہوں نے ان سے یہی بات کی ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں، ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ قومی اسمبلی کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  کہ وزیر اعظم ایجنسیوں کو پابند کریں کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہیں، ایک دوسرے پر قاتل کے الزامات لگانے والوں کی حکومت وجود میں آرہی ہے، اس ڈرامے کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بے نقاب کریں گے۔ 
چودھری نثار نے کہا کہ وفاق اور سندھ میں انداز حکمرانی جمہوری طرز حکمرانی کے منہ پر طمانچہ ہے، حکومت اپنا بیڑا غرق کرے، جمہوریت اور ایوان کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیوب سیاست دان کسی کے اشاروں پر دھرنا دے رہے ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی صوبے میں بھی نیا صوبہ بنانے کے مخالف نہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ وہ خفیہ ایجنسیوں پر تنقید نہیں کرتے،، لیکن ایجنسیاں سیاسی کھیل، کھیل رہی ہیں اور جن سیاستدانوں کی پارلیمنٹ میں ایک بھی نشست نہیں وہ کسی کے اشاروں پر دھرنے دے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ ایجنسیاں پارٹیوں کو آپس میں ملا رہی ہیں اور دھرنے دلوا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایجنسیوں کو آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنے کا حکم دیں۔ چودھری نثارکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پر جرنیلوں سے ملاقاتوں کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن جرنیلوں سے پوچھیں کہ ان سے کیا بات ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آج تک کسی جنرل یا کسی ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ امریکا کے متعلق سوال کا ابھی تک واضح جواب نہیں آیا۔
خبر کا کوڈ : 67837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش