0
Sunday 22 Oct 2017 17:41

ایم کیو ایم پاکستان کی سینیٹ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے مستعفی ہونیکی دھمکی

ایم کیو ایم پاکستان کی سینیٹ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے مستعفی ہونیکی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی کے سینیٹرز اور قومی اسمبلی و سندھ اسمبلی کے ارکان کے استعفے جمع کرلئے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، ہماری شکایات کا نوٹس نہ لیا گیا تو اسمبلیوں سے استعفی دے دینگے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں متحدہ لندن سے علیحدہ ہوئے ایک سال ہوگیا، تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کو دوسری جماعت میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، وفاداریوں کی تبدیلیوں کی وجہ سمجھ نہیں آتی، فیصلے کی گھڑی آگئی ہے اور اب فیصلے کرنے پڑیں گے، اب اگر کوئی رکن پارٹی فیصلے کے خلاف کام کرتا ہے یا اسے وفاداری بدلنے پر مجبور کیا جاتا ہے، تو سینٹ اور قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے دیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان پر دباؤ سے متعلق ثبوت ابھی نہیں، ابتداء میں جانیوالے ارکان شاید مرضی سے گئے، ان پر اپنا دعویٰ واپس لیتا ہوں، اگر کوئی رکن اسمبلی اپنی مرضی سے جانا چاہتا ہے، تو وہ چلا جائے، آج تمام ارکان کو آخری موقع دیا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چھینا جارہا ہے اور وفاق سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو لوگ ایم کیو ایم کو چھوڑ کر گئے، ان کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں، مارچ کے سینیٹ انتخابات میں پاک سرزمین پارٹی کی وجہ سے مہاجروں کو نقصان ہوگا، پی ایس پی سینیٹ میں ہماری نمائندگی ختم کرنے کا آلہ کار بن رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 678436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش